سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور وزیر صحت بلوچستان بخت کاکڑ کا ضیاءالدین اسپتال کا دورہ

کراچی: سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے ضیاء الدین اسپتال کا دورہ کیا۔
وزیر صحت بلوچستان بخت کاکڑ نے اپنے صوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے سندھ کے تجربات سے سیکھنے پر زور دیا۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر شہری کو معیاری علاج کی سہولت میسر ہونی چاہیے۔
دونوں شخصیات نے ضیاءالدین اسپتال میں جدید سہولتوں کا جائزہ لیا، بلوچستان کے لیے ماڈل اسپتالوں کی تجویز زیر غور آئی۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبوں میں صحت کے میدان میں روابط وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بخت کاکڑ کو صحت کے شعبے میں پارلیمانی تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔