جیولین تھرور کی نئی عالمی رینکنگ جاری، ارشد ندیم کا چوتھا نمبر

کراچی: ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے جیولن تھرو کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
پاکستان کے ارشد ندیم 1370 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ رینکنگ ایونٹس میں عدم شرکت کی وجہ سے ارشد ندیم کی رینکنگ میں بہتری نہیں ہوئی۔
ارشد نے رواں سال صرف ایک مقابلے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے 86.40 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔
بھارت کے نیرج چوپڑا 1445 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز اور جرمنی کے جولین ویبر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
ارشد ندیم ستمبر میں ورلڈ چیمپئن شپ سے قبل مزید دو سے تین بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کریں گے، جس سے ان کی رینکنگ میں مزید بہتری کی امید ہے۔
یاد رہے ارشد ندیم نے گزشتہ سال پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر کی تاریخی تھرو سے گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔