یاسر اور دانش نواز کو صدمہ، بڑے بھائی انتقال کرگئے

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار یاسر نواز اور دانش نواز کے بڑے بھائی وقار نواز انتقال کرگئے۔
ہدایت کار و اداکار یاسر نواز نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے یہ خبر دی کہ ان کے بڑے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے ہیں، مرحوم کی نماز جنازہ 24 جون کو بعد نمازِ ظہر ادا کی گئی۔ جس میں شوبز اور دیگر اہم شخصیات اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
میزبان و اداکارہ ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز نے غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بھائی کی مغفرت کی دعا کی اور مداحوں سے ان کی مغفرت کی دعا کرنے کی اپیل کی۔
اداکار نے اپنے چھوٹے بھائی دانش نواز اور ڈاکٹر فراز نواز کو بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر ٹیگ کیا۔
تاہم ان کی جانب سے بھائی کے انتقال کی وجہ بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔ مداح یاسر نواز کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے گھر والوں کے لیے صبر کی دعا کررہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔