فلیٹ میں مُردہ پائی گئی اداکارہ عائشہ خان کی موت سے متعلق ابتدائی پولیس بیان

کراچی: ٹی وی کی سینئر ترین اداکارہ عائشہ خان کی موت سے متعلق پولیس نے ابتدائی بیان جاری کردیا۔
پولیس کے مطابق عائشہ خان کی لاش گلشن اقبال بلاک 7 میں فلیٹ سے ملی، ان کی موت طبعی ہے، میڈیکل رپورٹ کے بعد واضح ہوگا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ خان رات گئے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں، فلیٹ سے شواہد اکٹھے کرلیے جب کہ کزنز اور پڑوسیوں سے بھی بیان لیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق اطلاع ہے کہ ان کا بیٹا بیرون ملک سے کراچی کے لیے نکل گیا ہے، مزید کارروائی بیٹے کے آنے کے بعد ہی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ عائشہ خان کی عمر 77 برس تھی، انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کی، ان کے مشہور ڈراموں میں افشاں، عروسہ، آسمانوں پر ہے لکھا، فیملی 93 اور مہندی شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔