لیبیا کے شہری کی حج پر جانے کی ایمان افروز کہانی

طرابلس: لیبیا کے شہری عامر المہدی منصور ال قذافی کی حج پر جانے کی کہانی نے ایمان کو تازہ کردیا ہے
عرب میڈیا کے مطابق عامر قذافی حج کے ارادے سے ایئرپورٹ پہنچے، لیکن ان کے نام میں "قذافی” شامل ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی حکام نے انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔
تمام کارروائیاں مکمل ہونے تک ان کے گروپ کے تمام افراد پرواز میں سوار ہوچکے تھے اور جہاز کے دروازے بند ہوگئے۔ عامر کو اللہ پر مکمل یقین تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت تک ایئرپورٹ سے نہیں جاؤں گا جب تک حج کے لیے روانہ نہ ہوجاؤں۔
پھر معجزہ ہوا۔ طیارے میں خرابی پیدا ہوئی اور وہ واپس ایئرپورٹ لوٹ آیا۔ عملے نے پائلٹ سے عامر کو سوار کرنے کی درخواست کی، لیکن پائلٹ نے انکار کردیا۔ طیارہ دوبارہ روانہ ہوا، لیکن پھر سے کسی فنی خرابی کے باعث واپس آگیا۔
اس مرتبہ پائلٹ نے سب کو حیران کردینے والا اعلان کیا کہ میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جہاز عامر قذافی کے بغیر نہیں اُڑے گا۔
اس اعلان کے بعد عامر کو فوری کلیئر کیا گیا اور آخرکار طیارہ عامر کے ساتھ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا۔