وزیراعظم شہباز شریف ایران کا دورہ مکمل کرکے آذربائیجان پہنچ گئے

باکو: دوست ممالک کے دورے کے اگلے مرحلے میں ایران کا دورہ مکمل کرکے وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر کی دعوت پر لاچین کے ہوائی اڈے پہنچے، جہاں آذربائیجان کے وزیر خارجہ اور پاکستانی سفیر قاسم محی الدین نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے لاچین شہر پہنچے ہیں۔
حکام کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دورۂ آذربائیجان کے بعد تاجکستان جائیں گے۔
اس سے قبل وزیراعظم نے اپنا دو روزہ دورہ ایران مکمل کیا، اس دوران وزیراعظم کی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوئیں۔
وزیراعظم اور ایرانی رہنماؤں کی ملاقاتوں میں پاکستان ایران تعلقات بالخصوص تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ پر گفتگو ہوئی جب کہ بھارت کی پاکستان پر مسلط کردہ جنگ کے دوران ایران کی کوششوں کو سراہا گیا۔
اس کے علاوہ ملاقاتوں میں اسٹرٹیجک تعلقات کی مضبوطی اور غزہ میں جاری صیہونی مظالم کی فوری روک تھام پر گفتگو کی گئی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔