چالیس من وزنی بیل جے ایف 17 تھنڈر 50 لاکھ میں فروخت

حیدرآباد: چالیس من وزن کے حامل بیل ’’جے ایف 17 تھنڈر‘‘ کا 50 لاکھ میں سودا ہوگیا۔
حیدرآباد کی لیاقت کالونی میں ایک 40 من وزنی بیل ’’جے ایف 17 تھنڈر‘‘کے نام سے مشہور ہوا، جسے مویشی کے تاجر شاہ رخ نے فروخت کے لیے پیش کیا۔ اس بیل کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی اور حیرت انگیز طور پر یہ سودا طے پاگیا۔
بیل کی رخصتی کے موقع پر شاہ رخ نے ایک پنڈال سجایا، جہاں خریدار اور ان کے ہمراہ آنے والے افراد کی خوب خاطر تواضع کی گئی۔ مہمانوں اور میزبانوں نے ایک دوسرے کو نوٹوں اور پھولوں کے ہار پہنائے اور ثقافتی اجرک پیش کی گئی۔
’’جے ایف 17 تھنڈر‘‘بیل کو دیکھنے کے لیے شہری دُور دُور سے آرہے تھے اور بیل اس کے ساتھ سیلفیاں بناکر خوشی کا اظہار کررہے تھے۔ یہ بیل عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوامی توجہ کا مرکز بن چکا تھا، جسے سوشل میڈیا پر بھی شہرت ملی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔