متحد ہوکر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، شاہد آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کی۔
وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں شاہد خان آفریدی نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کے کردار کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔
شاہد خان آفریدی نے کہا کہ اس نازک موقع پر پوری قوم نے متحد ہوکر بھرپور انداز میں دشمن کا منہ توڑ جواب دیا، وزیراعظم میاں شہباز شریف نے شاہد خان آفریدی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے اور شاندار ریلی کے انعقاد پر مبارک باد بھی دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کو شیلڈ بھی پیش کی، ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی موجود تھے۔