کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریلر اور وین تصادم میں 12 افراد جاں بحق

کرک: ایک اور افسوس ناک ٹریفک حادثہ 12 زندگیاں نگل گیا۔ کرک میں انڈس ہائی وے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ کرک انڈس ہائی وے پر لکی غنڈکی کے قریب پیش آیا جہاں ٹریلر اور وین میں ٹکر سے 12 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ ٹریلر مسافر وین پر چڑھ گیا، جس کے باعث کئی مسافر پھنس گئے جب کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد سمیت ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق 12 لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔