بشریٰ اقبال نے طوبیٰ انور کو جھوٹا اور احسان فراموش قرار دے دیا

کراچی: میڈیا انڈسٹری کی اہم شخصیت اور میزبان مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے حال ہی میں طوبیٰ انور پر کڑی تنقید کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں طوبیٰ انور نے میڈیا انڈسٹری میں غیر متوقع طور پر قدم رکھنے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ مجھے شوبز میں آنے کا بالکل شوق نہیں تھا، میں اتفاقیہ اس انڈسٹری کا حصہ بنی۔
حالانکہ عامر لیاقت حسین اپنی زندگی میں طوبیٰ سے طلاق کے بعد کہہ چکے تھے کہ انہیں (طوبیٰ انور کو) میں نے میڈیا انڈسٹری میں متعارف کروایا تھا۔
طوبیٰ کے وائرل کلپ پر ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر احسان فراموشی اور جھوٹ کا کوئی چہرہ ہوتا تو وہ یہی ہوتا، انہوں نے یہ بھی لکھا کہ سچ بتادوں؟
سوشل میڈیا پر صارفین نے بھی طوبیٰ انور کے بیانات کو جھوٹ قرار دیا اور کہا کہ طوبیٰ انور کی حقیقت سب کے سامنے ہے۔
خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین نے بشریٰ اقبال کو 2020 میں سیدہ طوبیٰ انور سے شادی کے بعد طلاق دے دی تھی۔
عامر لیاقت کی دوسری شادی کے بعد ڈاکٹر بشریٰ اقبال اور ان کے بچوں نے عامر لیاقت سے قطع تعلق کرلیا تھا، بعدازاں سیدہ طوبیٰ انور نے 2022 میں خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
اس کے بعد عامر لیاقت نے ٹاک ٹاکر دانیہ شاہ سے 2022 میں شادی کی تھی، اپنی زندگی کے آخری ایام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث جون 2022 میں وہ انتقال کرگئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔