لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد: لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچادی گئیں۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستانیوں کی میتیں وصول کیں جب کہ بعدازاں میتوں کو  پشاور پہنچادیا گیا۔

پولیس حکام کہنا ہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق کرم سے تھا جب کہ حادثے میں خیبر پختونخوا کے 16 افراد شامل تھے۔

اس موقع پر ریاض پیرزادہ نے کہا کہ اس افسوس ناک موقع پر لواحقین کے غم میں شریک ہوں، 5 فروری کو پیش آئے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا، حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن سطح پر کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ضروری انتظامات کیے کہ متوفین کے جسدخاکی ان کے عزیزوں تک پہنچاسکیں، باقی جاں بحق افراد کی میتیں بھی جلد وطن واپس لائیں گے جب کہ زندہ بچ جانے والے 37 پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی کوششیں کررہے ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔