امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کا دورہ پاکستان، کئی معاہدوں پر دستخط
اسلام آباد: امریکا سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد دو روز کے دورے پر پاکستان پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وفد کے دورے میں سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ نئی امریکی حکومت آنے کے بعد کسی بھی امریکی وفد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے اور امریکی سرمایہ کار وفد کا دورہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے انتہائی سازگار ثابت ہوگا۔