ملتان: نوبیاہتا جوڑے کی شادی لباس میں ٹیسٹ میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آمد

ملتان: نوبیاہتا جوڑا شادی کے لباس میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچ گیا۔
ملتان میں دولہا اور دُلہن میچ دیکھنے کے لیے بن سنور کر پہنچے اور دُلہن کی خواہش پر دولہا اسے ولیمے کے لباس میں ہی اسٹیڈیم لے آیا۔
اسٹیڈیم آمد پر سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لڑکی نے کہا کہ میں نے کبھی لائیو میچ نہیں دیکھا، اس لیے شوہر سے لائیو میچ دیکھنے کی فرمائش کی تھی جو انہوں نے پوری کردی۔
اس موقع پر دولہے نے کہا کہ آج ہمارا ولیمہ ہے، دعاگو ہوں اللہ پاکستان کو فتح دلوائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔