گوادر ایئرپورٹ کیخلاف محاذ آرائی ملک دشمنی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر ایئرپورٹ کے خلاف محاذ آرائی کو پاکستان دشمنی قرار دے دیا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں بہت خونریزی کے بعد جنگ بندی ہوئی، 50 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کے عمل کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا۔
ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گوادر ایئرپورٹ کا فعال ہونا خوش آئند ہے، اس منصوبے پر چین نے 230 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، گوادر ایئرپورٹ کو ناکام بنانے کے لیے قتل و غارت گری اور محاذ آرائی ملک دشمنی کے سوا کچھ نہیں ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف کاوشیں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کے جوان ہمارے مستقبل اور امن کے لیے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں، پوری قوم کو ان قربانیوں پر احسان مند ہونا چاہیے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔