کبریٰ خان کی فروری میں اپنی شادی کے انعقاد کی تصدیق
کراچی: اداکارہ کبریٰ خان نے اگلے ماہ اپنی شادی ہونے کی تصدیق کردی۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید سے متعلق سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی عرصے سے خبریں زیرِ گردش ہیں کہ دونوں جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں تاہم اس حوالے سے دونوں میں سے کسی نے باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی۔
البتہ کچھ دن قبل گوہر رشید نے ایک مبہم ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس میں کئی معروف شوبز شخصیات تھیں جب کہ اداکار نے اس پوسٹ میں میرے یار کی شادی کا ہیش ٹیگ استعمال کیا تھا۔
اب ایک تقریب کے موقع پر کبریٰ خان سے ان کی شادی سے متعلق پوچھا گیا۔
اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں؟
جواب میں کبریٰ خان نے تصدیق کی اور کہا جی ہاں! میری فروری میں شادی ہورہی ہے، جس پر سوال کرنے والے نے ان شاء اللہ کہا۔