افسوس مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا، میرا
لاہور: فلموں کی مقبول اداکارہ میرا اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے روہانسی ہوگئیں۔
اکثر و بیشتر خبروں کی زینت رہنے والی اداکارہ میرا کا حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک مختصر انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں نجی ٹی وی کا اینکر ان سے انتہائی ذاتی قسم کے سوالات کررہا ہے۔
میرا سے اینکر نے سوال کیا کہ نیلم منیر صاحبہ کی شادی ہوگئی ہے، آپ کا کب تک کا ارادہ ہے؟
جواب میں میرا نے کچھ سوچتے ہوئے کہا بس! افسوس ہے، جس پر اینکر نے کہا نیلم منیر کی شادی کا افسوس ہے یا اپنی شادی میں تاخیر ہونے کا؟، میرا نے جواب دیا کہ اپنی شادی میں تاخیر کا افسوس ہے۔
اینکر کے مسلسل سوالات پر میرا نے انتہائی تحمل مزاجی سے جواب دیا کہ مجھے اب تک کوئی نہیں ملا، مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا، مجھے وجہ نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہے۔
سوالات پر آخر میں میرا کرسی سے اٹھ کر یہ کہتے ہوئے چلی گئیں کہ مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر اینکر پر شدید اعتراض اٹھایا جارہا ہے، صارفین کے مطابق اینکر کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات انتہائی نامناسب تھے جس نے میرا کو پریشان کیا۔