جنید جمشید کے صاحبزادے سیف اللہ رشتہ ازدواج سے منسلک
کراچی: ملک کے معروف نعت خواں مرحوم جنید جمشید کے صاحبزادے سیف اللہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
سیف اللہ جنید جمشید کی شادی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جہاں مرحوم جنید جمشید کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین انہیں شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔
تصاویر میں سیف اللہ کو سنہرے پرنس کوٹ اور سفید پاجامے میں ملبوس اپنے دونوں بھائیوں کے ساتھ پوز کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سادگی سے منعقد کی گئی اس شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوست اور اہل خانہ شامل تھے۔
ٹی وی میزبان وسیم بادامی اور اداکار فیصل قریشی نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی جس کے خاص لمحات وسیم بادامی انسٹاگرام پر شیئر کیے۔