گلوکار سلمان احمد کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹیں کرنے پر گلوکار سلمان احمد کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سلمان احمد کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ سلمان احمد سوشل میڈیا بیانات سے پارٹی قیادت اور ورکرز میں نفاق پیدا کرتے رہے، انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہل خانہ کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ کیں۔
نوٹس میں مزید کہا گیا کہ پارٹی سلمان احمد کے بیانات سے اظہار لاتعلقی کرتی ہے اور ان کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے، وہ مستقبل میں پی ٹی آئی کا نام استعمال نہیں کرسکتے۔