یونان کشتیوں کے حادثے میں 40 پاکستانی جاں بحق

ایتھنز/ اسلام آباد: گزشتہ دنوں یونان میں کشتیوں کو حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی مجموعی تعداد 40 تک پہنچ گئی۔
یونان کوسٹ گارڈ نے سمندر میں ریسکیو آپریشن ختم کردیا اور قرار دیا کہ لاپتا افراد کو مردہ تصورکیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یونان میں 3 مختلف کشتی حادثوں میں 35 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں اور مجموعی تعداد 40 تک پہنچ گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لیبیا میں اب بھی کم وبیش 5 ہزار پاکستانی موجود ہیں اور یورپ جانے کے خواہش مند یہ افراد مختلف پاکستانی و لیبیا کے ایجنٹوں کے پاس ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پاکستانی قانونی طور پر پاکستان سے ویزا لے کر لیبیا پہنچے ہیں۔
دھیان رہے کہ تین روز قبل یونان کے جزیرہ کریٹ کے جنوب میں کشتیاں الٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 5 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی تھی جن میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل تھا۔
اس کے بعد گزشتہ روز مزید 4 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی اور درجنوں لاپتا تھے۔ کشتیاں الٹنے کے واقعے میں بچائے گئے افراد میں سے 47 پاکستانی شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔