معروف رائٹر ناصر ادیب نے ریما سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

لاہور: ناصر ادیب نے سینئر اداکارہ اور ڈائریکٹر ریما خان سے متعلق متنازع بیان پر شدید تنقید کے بعد اداکارہ سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی ہے۔
ناصر ادیب نے ایک پوڈکاسٹ میں ہاتھ جوڑ کر ریما خان سے معافی مانگی اور کہا کہ میں ریما سے معافی مانگتا ہوں کہ وہ خدا کے لیے مجھے معاف کردیں۔ اللہ کا بھی فرمان ہے کہ سنی سنائی بات پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔
ناصر ادیب نے کہا کہ میں نے ایک دوست سے مدد طلب کرکے گوگل پر ریما کو تلاش کرنے کا کہا ہے، حالانکہ مجھے معلوم تھا کہ ریما کا تعلق پٹھان فیملی سے ہے اوراس نے ایک غریب گھرانے میں آنکھ کھولی تھی۔ اس کا اصل نام ثمینہ ہے، یہ چار بہن بھائی تھے اور اس کے ہاں غربت کا یہ عالم تھا کہ اسکول کی فیس دینے کے پیسے نہیں ہوتے تھے، اسی لیے اسے اسکول سے نکال دیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو عورت ہیرامنڈی بازار میں رہتی ہو وہاں سب کچھ تو ہوسکتا ہے لیکن غربت اور غیرت کا نام و نشان نہیں ہوسکتا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل ناصر ادیب نے ایک شو میں ریما سے متعلق ریمارکس دیے تھے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہیرامنڈی میں رہائش پذیر اداکارہ ریما خان کو دیکھ کر انہیں مسترد کردیا تھا۔
ناصر ادیب کے اس متنازع بیان پر انہیں شوبز شخصیات سمیت عوام کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس پر اب انہوں نے اداکارہ سے معافی مانگ لی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔