پاکستان کے ننھے مارشل آرٹس کھلاڑی ابراہیم نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

کراچی: پاکستان کے 6 سالہ بچے نے بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے عالمی ریکارڈ بناڈالا۔
محمد ابراہیم نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی انفرادی کیٹگری میں ریکارڈ بناکر سب سے کم عمر مارشل آرٹس کھلاڑی بننے کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
6 سال کی عمر میں محمد ابراہیم نے ایک منٹ میں مارشل آرٹس ککس کے ذریعے 45 بوتل کے ڈھکن کو کامیابی کے ساتھ کھولا۔
ابراہیم کے ریکارڈ کی تفصیلات گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کردی ہیں اور گنیز ورلڈ ریکارڈز نے محمد ابراہیم کایہ ریکارڈ نیو کیٹیگری میں منظور کیا ہے۔
اس سے پہلے یہ ریکارڈ 40 بوتلوں کو ککس کے ساتھ کھولنے کا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔