پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد احتجاج منسوخ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے اسلام آباد احتجاج کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق بانی چیئرمین سے ملاقات اور کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد اگلا لائحہ عمل بتایا جائے گا۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پُرامن مظاہرین پر اسلام آباد کی سڑکوں پر گولیوں کی بارش کی گئی اور سیکڑوں نہتّے پاکستانیوں کو زخمی کرکے خون میں نہلایا گیا۔
ڈی چوک پہنچنے والے کارکنان اور شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
ترجمان پاکستان تحریک انصاف کے مطابق پُرامن احتجاج کے لیے ملک بھر خصوصاً خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور شمالی پنجاب کے اضلاع سے آگ اور خون کا دریا عبور کرکے مکمل پُرامن انداز میں ڈی چوک پہنچنے والے کارکنان اور شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے آنے والے قافلوں کی میزبانی پر راولپنڈی اور اسلام آباد کے عوام کے بھی بے حد شکر گزار ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دنیا بھر میں بانی چیئرمین عمران خان کی کال پر تاریخی احتجاج کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے بھی شکرگزار ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔