پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر انتقال کرگئے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر کے لواحقین نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
نذیر جونیئر کے لواحقین کے مطابق مرحوم چند روز سے شدید علیل تھے اور گزشتہ روز طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا۔
نذیر جونیئر 5 برس قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد ان کی طبیعت خراب رہنے لگی تھی۔
خیال رہے کہ نذیر جونیئر کی طبعیت خراب ہونے پر ان کے بیٹے نعمان نذیر نے کچھ روز قبل پی سی بی اور اعلیٰ حکام سے علاج کے لیے مدد کی اپیل بھی کی تھی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر نے پاکستان کیلئے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیلے جب کہ انہوں نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔