دو کروڑ پاکستانیوں کی روزانہ فحش مواد دیکھنے کی کوشش کا انکشاف

اسلام آباد: روزانہ کی بنیاد پر 2 کروڑ پاکستانیوں کی جانب سے آن لائن فحش مواد دیکھنے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق فحش مواد دیکھنے والوں میں پاکستانی اب بھی سرفہرست ہیں۔ اس حوالے سے انکشاف کیا گیا کہ روزانہ 2 کروڑ پاکستانی فحش مواد دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کی جانب سے ان 2 کروڑ پاکستانیوں کی فحش مواد دیکھنے کی کوشش انٹرنیشنل گیٹ وے پر ناکام بنادی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے روزانہ ایسی 2 کروڑ کوششوں کو ناکام بناتا ہے جب کہ فحش مواد پر مبنی 8 لاکھ 44 ہزار ویب سائٹس کو بند کیا جاچکا ہے۔
یہ ویب سائٹس 2018 سے اب تک بلاک کی گئی ہیں۔ انٹرنیشنل گیٹ وے پر پی ٹی اے کی بندش کا توڑ بھی پاکستانی نکال لیتے ہیں۔ پاکستانی فحش مواد کو دیکھنے کے لیے وی پی این استعمال کرلیتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔