ایس سی او اجلاس: فضل الرحمان کی پی ٹی آئی سے احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

ٹنڈوالٰہ یار: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل کردی۔
مولانا فضل الرحمان نے ٹنڈوالٰہ یار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم پر جو چیزیں ہم نے مسترد کیں وہ واپس ہوچکی ہیں، جو مسودہ حکومت کی طرف سے لایا گیا تھا ہم نے مسترد کردیا تھا، اس مسودے سے عدلیہ کمزور ہوجاتی اور انسانی حقوق تباہ ہوجاتے تاہم مسودے پر کافی ہم آہنگی ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں اس لیے نہیں کہ عوام کے مفاد کے خلاف قانون منظور کریں، بلاول بھٹو، نواز شریف اور پی ٹی آئی کی قیادت سے ملاقات کروں گا، 18ویں ترمیم میں بھی ہمیں 9 مہینے لگ گئے تھے، آج کیا مسئلہ ہے جو ہم پر جلدی مسلط کی گئی، ہم اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے اپیل کی کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس تک احتجاج ملتوی کریں، پہلے بھی مظاہرے کے نتائج اچھے نہیں آئے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔