زندگی بھر مشکل حالات کا سامنا کیا، نماز تہجد نے زندگی بدل دی، ریشم
لاہور: اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ سات سال کی تھی جب والدین انتقال کرگئے تھے، زندگی بھر رشتے داروں کے بُرے سلوک کا سامنا کیا، خاصی کٹھن زندگی گزاری، تہجد کی نماز نے زندگی بدل دی۔
اداکارہ ریشم نے ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے تہجد کی نماز پڑھنا شروع کی ہے زندگی میں جو تبدیلی محسوس ہوئی وہ بیان سے باہرہے۔
ریشم کا مزید کہنا تھا کہ میں نمازیں تو پڑھتی تھی لیکن تہجد نہیں پڑھتی تھی۔ قریباََ 15 مہینے سے تہجد پڑھنا شروع کی جس کے بعد زندگی بدل گئی۔ میں اب اپنی تمام پریشانیاں اور دکھ تہجد کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے کہتی ہوں۔ کچھ قریبی لوگوں کے انتقال کے بعد تہجد کی نماز پرھنا شروع کی۔
اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے زندگی میں بہت سی تکلیفوں اور دکھوں کا سامنا کیا ہے۔ میری پیدائش سے پہلے والد کا انتقال ہوگیا تھا اور جب میں 7 سال کی تھی تو والدہ کا بھی انتقال ہوگیا۔ رشتے داروں کے برے سلوک اور برے حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ اب میں اپنی ساری باتیں اللہ تعالیٰ سے کرتی ہوں۔