کرم میں پھر قبائلی تصادم، فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق
پشاور: خیبر پختون خوا کے ضلع کرم میں دو قبائل کے درمیان ایک بار پھر تصادم نے 11 افراد کی جان لے لی اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق قبائل کے درمیان فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے، فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں پولیس، سیکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی ہے، فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ڈی سی جاوید اللہ کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں راستے محفوظ بنانے اور حالات معمول پر لانے کے اقدامات کررہے ہیں۔
سابق ایم این اے اور جرگہ ممبر پیر حیدر علی شاہ کا کہنا ہے کہ جرگہ ممبران قبائل کے مابین امن معاہدے کے لیے پہلے سے موجود ہیں۔
دھیان رہے کہ کرم میں پہلے بھی کئی بار قبائلی تصادم کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔