اداکار اعجاز اسلم کو بڑا صدمہ، والدہ انتقال کرگئیں

کراچی: پاکستانی ڈراموں کے مقبول اداکار اعجاز اسلم کو بڑا صدمہ، اُن کی والدہ انتقال کرگئیں۔
اعجاز اسلم 3 دہائیوں سے انڈسٹری سے وابستہ ہیں جو اپنی اداکاری کے علاوہ فٹنس کی وجہ سے بھی عوام میں مقبول ہیں۔
اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر سے آگاہ کیا۔
اداکار نے والدہ کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری خوبصورت ماں اس دنیا سے رخصت ہوگئیں، میری ماں کی مہربانی، محبت اور شعور ہمیشہ میرے دل میں رہے گی، ہم اس نقصان پر غم زدہ ہیں۔
اعجاز اسلم نے اپنی والدہ کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست بھی کی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔