کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، 3 غیر ملکی جاں بحق، 17 زخمی

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں 3 غیر ملکی جاں بحق جب کہ 17 شہری زخمی ہوگئے، تین گاڑیاں اور چار موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایئرپورٹ سگنل کے قریب آئل ٹینکر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی آواز دور تک سنی گئی، اطراف میں رہنے والے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، رینجرز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہوگئیں۔
ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ٹینکر اور گاڑیوں کی آگ بجھادی گئی، دھماکے کے بعد شارع فیصل ایئرپورٹ کے اطراف میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا، ٹریفک پولیس بحال کرانے کی کوشش میں مصروف ہوگئی۔
صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کا نتیجہ ہے دہشت گردوں نے نشانہ ایک کار کو بنایا ہے جس میں غیر ملکی سوار تھا جو زخمی ہوا ہے، دھماکے کے بعد گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔