اسنوکر ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال کو شکست

اولان باتور: اسنوکر ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال کو شکست کا منہ دیکھنا پڑگیا۔
منگولیا میں جاری اسنوکر ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں قبرص کے مائیکل جارگیو اسجد کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے۔
اسجد اقبال ایک موقع پر جیت کے قریب پہنچ گئے تھے۔ 2-0 کے خسارے سے نکل کر اسجد 4-3 کی برتری لے چکے تھے، لیکن آٹھویں فریم میں اسجد کو 65 پوائنٹس کی لیڈ کے بعد شکست ہوئی۔
نویں اور فیصلہ کن فریم میں جارگیو نے اسجد کو کوئی موقع نہیں دیا۔
خیال رہے کہ پاکستان کے دوسرے کھلاڑی اویس منیر کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، انہیں ایران کے علی گراگزولو نے 4-2 سے شکست دی تھی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔