شوہر کو بالکل تنگ نہیں کرتی، ایک ڈرامے سے اُنکی قدر کرنا سیکھی، عائزہ
لندن: پاکستانی ڈراموں کی صف اول کی اداکارہ عائزہ خان نے کرداروں کے انتخاب سے متعلق اپنے معیار کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔
حال ہی میں برطانیہ میں فلسطین کے لیے عطیہ جمع کرنے کی متعدد تقریبات منعقد ہوئی تھیں، جن میں پاکستانی اداکاراؤں عائزہ خان، سارہ خان اور کبریٰ خان نے بھی شرکت کی تھی۔
ان فنڈریزنگ تقریبات کے دوران، پاکستانی اداکاراؤں نے مختلف انٹرویوز بھی دیے تھے، ایک انٹرویو میں عائزہ خان نے اپنے کام سمیت پروجیکٹس کے انتخاب سے متعلق گفتگو کی۔
عائزہ خان نے کہا کہ میں ہمیشہ ایسے پروجیکٹس اور کرداروں کا انتخاب کرتی ہوں جن کے ذریعے اپنے مداحوں کو کوئی مثبت پیغام دے سکوں، کیونکہ لوگ فلموں اور ڈراموں سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نے ڈرامہ سیریل میں میں مبشریٰ جعفر کا کردار ادا کیا تھا، میں نے اپنے اس کردار سے غصے پر قابو پانا سیکھا تھا۔
عائزہ نے کہا کہ اسی طرح ڈرامہ سیریل میرے پاس تُم ہو میں میرا کردار مہوش بہت مشہور ہوا تھا، میں نے اس کردار سے اپنے شوہر دانش تیمور کی قدر کرنا سیکھی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ڈرامے کے بعد سے، میں اپنے شوہر کو بالکل تنگ نہیں کرتی بلکہ اُن کی ہر بات مانتی ہوں۔