اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر کینسر کے باعث انتقال کرگئے

کراچی: ٹی وی کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی انتقال کرگئے۔
شگفتہ اعجاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے شوہر یحییٰ صدیقی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اُن کے انتقال کی افسوس ناک خبر شیئر کی۔
اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میرے شوہر یحییٰ صدیقی انتقال کرگئے ہیں، براہِ کرم! اُن کی مغفرت کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھیں۔
یحییٰ صدیقی کے انتقال پر شگفتہ اعجاز کے مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی پچھلے 5 برسوں سے کینسر میں مبتلا اور نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
شگفتہ اعجاز اور یحییٰ کی یہ دوسری شادی تھی، دونوں کی پہلی شادیوں سے دو دو بچے ہیں جب کہ ان دونوں کی دو مشترکہ بیٹیاں بھی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔