نو سال قبل ریلیز ہونے والی فلم کورونا وائرس کی وجہ سے مقبول

ہالی وڈ کی 9 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’کونٹیجن‘2020 میں جان لیوا کورونا وائرس کے پیشِ نظر فلم کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اسٹیوین سوڈربرگ کی ہدایت کاری میں بننے والی ہالی وڈ فلم ’کونٹیجن‘ کی 2020 میں مقبولیت کی وجہ کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس ہے کیونکہ اس فلم کی کہانی افسانوی بیماری ’ایم ای وی-1‘ پر مبنی ہے جو کہ ایشیا سے پھیلنے کے بعد دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی ہلاکتوں کی وجہ بنی۔

’ وارنر بروس‘ کی 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم اب 2020 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔

گوں کو اس فلم میں افسانوی اور حقیقی بیماری میں کافی حد تک مماثلت نظر آئی اور یہی وجہ ہے کہ 9 سال بعد دوبارہ اس فلم کو بے شمار لوگوں کی جانب سے دیکھا جانے لگا۔

فلم ’کونٹیجن‘ ریلیز کے 9 سال بعد آئی ٹیونز کی ٹاپ 10 فہرست میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ ایمازون پرائم کے چارٹ میں بھی سب سے اوپر ہے۔

ہالی وڈ کی اس فلم میں دکھائی جانے والی افسانوی بیماری حقیقی کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک وبا دکھائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فلم کی کہانی میں ایک ایسی خاتون کو دکھایا گیا ہے جو کہ ہانگ کانگ سے واپس آنے کے بعد مر جاتی ہیں اور ان کی مرنے کی وجہ ایک ایسی بیماری ہوتی ہے جس سے انسان نا واقف ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں فلم میں دکھایا گیا ہے کہ مرنے والی خاتون کے شوہر کو بھی کچھ دن بعد ایسی ہی علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے بعد اس افسانوی وبا کیخلاف جنگ کا آغاز ہوتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔