شاہین آفریدی کی جذباتی پوسٹ، بیٹے کا نام بھی بتادیا

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے بیٹے کی پیدائش پر ایک جذباتی پوسٹ لکھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شاہین شاہ آفریدی نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے نومولود بیٹے کا ننھا منا سا ہاتھ نظر آرہا ہے۔ بچے نے اپنی ماں کی انگلی پکڑی ہوئی ہے اور کرکٹر نے اہلیہ اور بچے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔
اس تصویر کے کیپشن میں شاہین شاہ آفریدی نے اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اس لمحے نے سب کچھ بدل دیا، میرا دل اور زندگی اب اور بہتر ہوگئی ہے، 24 اگست میرے لیے ہمیشہ ایک خاص دن رہے گا۔
شاہین آفریدی نے مزید لکھا کہ میں اپنی بیگم کا شکریہ ادا کرتا ہوں وہ ہماری اس چھوٹی سی فیملی کا سپورٹ سسٹم ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے کا نام بھی ظاہر کردیا۔ انہوں نے لکھا کہ دنیا میں آمد پر اپنے بیٹے عالیار آفریدی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی شادی معروف کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی کے ساتھ گزشتہ برس ہوئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔