چرس کا استعمال سر اور گردن کے کینسر کا باعث قرار

کیلیفورنیا: نئی ہونے والی تحقیق میں سختی کے ساتھ خبردار کیا گیا ہے کہ جو لوگ چرس کا استعمال کرتے ہیں وہ خود کو سر اور گردن کے کینسر کے تین گنا زیادہ خطرے کا شکار بنارہے ہیں۔
یہ اس مسئلے پر اب تک کا سب سے جامع ترین مطالعہ ہے، جس میں 20 سال تک کے 40 بالغوں کے طبی ریکارڈ کا سراغ لگایا گیا۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان ڈیاگو کے ڈاکٹر جوزف کیلیفانو کی قیادت میں آنکولوجی ماہرین کی ایک ٹیم نے مطالعے میں لکھا کہ ہمیں یہ دکھائی دیتا ہے، چرس کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر سر اور گردن کے کینسر کے کیسز بھی بڑھتے رہیں گے اور شاید ڈرامائی طور پر۔
یہ مطالعہ لاس اینجلس میں یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا (USC) میں کلینکل اوٹولرینگولوجی-ہینڈ اینڈ نیک کی سرجری کے پروفیسر ڈاکٹر نیلز کاٹ کے تعاون سے کیا گیا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔