بنگلادیش: عبوری حکومت کے نامزد سربراہ ڈاکٹر یونس کی ڈھاکا آمد
ڈھاکا: نوبل انعام یافتہ اور بنگلادیش کی عبوری حکومت کے نامزد سربراہ ڈاکٹر محمد یونس پیرس سے ڈھاکا پہنچ گئے۔
بنگلادیش کے میڈیا کے مطابق ڈاکٹر محمد یونس مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے ڈھاکا پہنچے۔ بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے بھارت فرار ہونے کے بعد ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ بنگلادیش میں حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ کرنے والی طلبا تحریک کے رہنماؤں نے ڈاکٹر محمد یونس کو سربراہ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
بنگلا دیش کی عبوری حکومت آج مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے حلف اٹھائے گی۔