بجلی بلوں میں ریلیف: وزارت خزانہ و توانائی نے تجاویز پیش کردیں

اسلام آباد: عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کی خاطر وزارت خزانہ اور وزارت توانائی نے مختلف تجاویز پیش کردیں۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق کیپیسٹی پیمنٹ ادائیگیوں کے لیے 4 ٹریلین روپے تک کی رقم یکمشت ادا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ آئی پی پیز کو رقم یکمشت دے کر بجلی بلوں میں ریلیف دیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تجویز میں یہ بھی کہا گیا کہ آئی پی پیز کو ادائیگیاں آئندہ تین سے 5 برسوں کے لیے اکٹھی کردی جائیں، اکٹھی رقم فراہم کرنے پر آئی پی پیز کی ادائیگیوں کا بوجھ اور گردشی قرضہ کم ہوگا۔
آئی پی پیز کو ادائیگیاں یکمشت کرنے سے بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ سے زائد کمی ہوگی، وزارت توانائی کی جانب سے ٹوٹل رقم وزارت خزانہ کو اکٹھی دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
تجویز کے مطابق وزارت خزانہ فنانسنگ ارینج کرنے کے بعد رقم وزارت توانائی کو فراہم کرے، وزارت توانائی وزارت خزانہ سے رقم لے کر آئی پی پیز کو یکمشت ادا کرے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے بجلی بلوں میں ریلیف کو آئی ایم ایف سے مشروط کردیا، وزیراعظم شہباز شریف کو ان تجاویز سے آگاہ کیا گیا ہے، لیکن حتمی فیصلہ نہیں ہوا، وزارت خزانہ و وزارت توانائی حکام بجلی بلوں میں ریلیف کے لیے گزشتہ ہفتے سے مل کر کام کررہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔