اداکارہ مدیحہ امام بولڈ لباس پر تنقید کی زد میں آگئیں
کٹھمنڈو: پاکستان سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ مدیحہ امام بولڈ لباس پہننے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
ان دنوں مدیحہ امام نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں اپنے شوہر موجی اور دوستوں کے ہمراہ چھٹیاں گزار رہی ہیں، جہاں وہ خوش گوار اور حسین موسم کے ساتھ دلکش قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں۔
مدیحہ امام نے اپنے شوہر کے ہمراہ نیپال کے کئی حسین مقامات کا دورہ کیا، جس کی تصاویر اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔
مدیحہ امام نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں نیپال کے مشہور کھانوں اور مشروبات کی جھلکیاں بھی مداحوں کو دکھائیں۔
اُن کی تصاویر پر جہاں مداحوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا تو وہیں زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین مدیحہ امام کے بولڈ لباس کی وجہ سے ناخوش نظر آئے۔
مدیحہ امام کی تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے کہا کہ پاکستانی اداکاراؤں میں شرم ختم ہوگئی ہے، ہم انہیں پسند کیوں کرتے ہیں؟، ان کا تعلق ہم سے نہیں۔
صارفین نے کہا کہ ہم مدیحہ امام کو پسند کرتے تھے لیکن آج اُنہوں نے ہمارا دل توڑ دیا ہے، اُنہیں ایسے لباس پہننے پر شرم آنی چاہیے۔
سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کہا کہ وہ مدیحہ امام کو انسٹاگرام سے اَن فالو کررہے ہیں کیونکہ اداکارہ نے اُنہیں مایوس کیا ہے۔
خیال رہے کہ مدیحہ امام نے سال 2023 میں دبئی میں شادی کرکے سب کو حیران کر دیا تھا، اداکارہ کے شوہر کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ بھی شوبز انڈسٹری کا ہی حصہ ہیں۔
موجی بسر بھارتی فلم میکر اور پروڈیوسر ہیں جنہوں نے گریجویشن کے بعد 2017 میں اپنے بولی وُڈ کیریئر کی مقبول فلموں دی سک اور لُکا چُھپی میں بطور اسسٹنٹ پروڈیوسر کام کیا۔
دھیان رہے کہ مدیحہ امام نے 2017 میں بولی وُڈ فلم ڈیئر مایا میں منیشا کوئرالا کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔