کورونا بحران: ڈیڑھ ماہ بعد دکانیں کھلنا شروع ہوگئیں
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے کاروبار شروع ہوگیا، دکانیں کھلنے لگیں، البتہ کراچی میں کاروبار تاحال بند ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث 45 روز سے نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد آج ملک کے مختلف شہروں میں کاروبار زندگی کی بحالی شروع ہوگئی۔
وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت کے بعد یہ نرمی عمل میں آئی، البتہ بیش تر شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے، جس کے باعث لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ نئے ایس او پیز کے مطابق تمام کاروبار فجر سے شام 5 بجے تک کھولے جائیں گے۔ اسپتالوں میں او پی ڈیز، نادرا دفاتر سمیت ضروری خدمات کے ادارے بھی کھلے ہیں، سڑکوں پر پر ٹریفک میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔