کشمیر میں جن سے سامنا ہوا، نسیم کی وجہ سے کرکٹ دیکھ لیتی ہوں، کبریٰ خان
کراچی: پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی مقبول اداکارہ کبریٰ خان جن کا سامنا کرچکی ہے اور اس حوالے سے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے پر اُنہوں نے لب کُشائی کی ہے۔کبریٰ خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ ایک مرتبہ کشمیر میں فلم کی شوٹنگ کے دوران کمرے میں حقیقت میں جِن آگیا تھا۔
کبریٰ نے کہا کہ جب مجھے محسوس ہوا کہ کمرے میں کچھ ہے تو میں نے فوراً اپنے موبائل پر سورۃ رحمٰن اور سورۃ البقرہ کی تلاوت لگالی۔
انہوں نے بتایا کہ بعد میں معلوم ہوا دیوار کے ساتھ قبرستان تھا، اب جب بھی گھر سے نکلتی ہوں تو تین بار آیت الکرسی پڑھ کر خود پر پھونکتی ہوں۔
اداکارہ نے دورانِ انٹرویو کہا کہ کرکٹ میں کوئی خاص دلچسپی نہیں لیکن نسیم شاہ کی وجہ سے کبھی کبھی کرکٹ دیکھ لیتی ہوں کیونکہ نسیم ہماری کرکٹ ٹیم کے بہترین کھلاڑی ہیں اور جس طرح انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلا، وہ قابلِ تعریف تھا۔
کبریٰ کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہوتا ہے ہمارے اچھے کھلاڑیوں کو ان کی وجہ سے مشکل اٹھانا پڑتی ہے جو اچھا نہیں کھیلتے۔