پورن اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز کا ٹرمپ کے ساتھ ناجائز تعلقات کا اعتراف

واشنگٹن: پورن فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ناجائز تعلقات کی عدالت میں تصدیق کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کی جانب سے عدالتی کارروائی بے بنیاد قرار دینے کی درخواست مسترد کردی اور اداکارہ کو پورا واقعہ بتانے کی اجازت دی۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرالزام ہے کہ انہوں نے اسٹارمی ڈینیئلز کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر دیے تھے کہ وہ جنسی تعلقات پر خاموش رہیں۔
دوسری جانب امریکا کے سابق صدر ٹرمپ نے اسٹارمی ڈینیئلز سے جنسی تعلق کی تردید کی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔