لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھا اور ریجیکٹ کردیا جائے: مایا خان

کراچی: معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ مایا خان نے لڑکیوں کے رشتے دیکھنے آنے والی خواتین کے رویے کے خلاف آواز حق بلند کرڈالی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مایا خان نے کہا کہ لڑکیاں شوروم میں رکھا کوئی سجاوٹ کا سامنا نہیں جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں۔
مایا خان نے شادی کی منتظر لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے بات کررہی ہوں جس کے گھر لوگ آئے چائے پی، کچھ سموسے کھائے، باتیں بنائیں اور کہا کہ ہمیں سوچنے کے لیے کچھ وقت چاہیے اور چلے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اور کچھ دنوں کے بعد کہا کہ استخارہ ٹھیک نہیں آیا، آپ وہ، جو اس انتظار میں رہتی ہیں کہ آج بڑوں نے کہا کہ آج پھر کوئی آنے والا ہے، آپ، جسے کہا جاتا ہے کہ دفتر سے جلدی گھر آنا، آج کوئی دیکھنے کے لیے آنے والا ہے، آپ جو یہ سوچ سوچ کے تھک گئی ہیں کہ کیا میں شوروم میں رکھا شو پیس ہوں؟
مایا خان کا کہنا تھا کہ لڑکیاں اپنی زندگی کے قیمتی سال، قیمتی راتیں، سنہرے دن صرف اس فکر میں گزار دیتی ہیں کہ شاید اب جو لوگ دیکھنے کے لیے آئیں گے وہ رشتہ پکا کردیں گے یا پھر اب جو لوگ آئیں گے وہ کیا جواب دیں گے، ایسی تمام لڑکیوں کو صرف اتنا ہی کہوں گی کہ آپ شوروم میں رکھا کوئی سجاوٹ کا سامان نہیں جو کسی کی ہاں کی منتظر رہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔