رمضان میں یو اے ای میں 4 ہزار اشیاء پر 25 سے 75 فیصد رعایت

ابوظبی: یو اے ای کی وزارت اقتصادیات نے خبردار کیا ہے کہ رمضان کے دوران بغیر پیشگی اجازت کے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات نے ہدایت جاری کی ہیں کہ رمضان میں کھانا پکانے کے تیل، انڈے، دودھ، چاول، چینی، مرغی، پھلیاں، روٹی اور گندم کی قیمتوں میں اضافے پر پابندی ہوگی۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات میں مانیٹرنگ اینڈ فالو اپ سیکٹر کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری عبداللہ سلطان الفان الشمسی نے کہا کہ ان اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو تو پہلے وزارت سے منظوری لینا لازمی ہوگا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ملک کی مارکیٹوں میں مصنوعات اور خاص طور پر کھانے پینے کی اشیا کی کثرت سے سپلائی ہورہی ہے۔ رمضان کے دوران قیمتوں میں توازن کے لیے منصوبہ تیار کرلیا۔
دھیان رہے کہ رواں برس ماہ رمضان کے دوران بعض کوآپریٹو ایسوسی ایشنز کی جانب سے متعدد مصنوعات کے لیے پروموشنز بھی متعارف کرائے گئے ہیں اور تقریباً 4 ہزار اشیاء میں 25 سے 75 فیصد کے درمیان رعایت ہوگی۔
اسی طرح متحدہ عرب امارات میں آن لائن اسٹورز پر بھی بنیادی اشیاء پر 40 فیصد سے زیادہ کی رعایت ہوگی جب کہ سبزیوں اور پھلوں جیسی موسمی اشیا پر 70 فیصد تک کی چھوٹ ہوگی۔ مزید آؤٹ لیٹس نے بھی رعایت کو 75 فیصد تک کیا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔