پی ایس ایل: بابراعظم اور ہانیہ عامر کے جلوے، پشاور زلمی کا گانا ریلیز

پشاور: پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی نے ٹورنامنٹ کے لیے اپنا نیا گانا ریلیز کردیا۔
پشاور زلمی کے آفیشل ترانے میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹر بابر اعظم اور ماڈل و اداکارہ ہانیہ عامر ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں۔ پشتو زبان میں گانے کو مشہور گلوکار رحیم شاہ نے گایا ہے۔
پشاور زلمی کے لیے نیا گانا عبداللہ صدیقی، ظہور اور اسفندیار اسد نے لکھا اور پروڈیوس کیا ہے۔ رحیم شاہ کی آواز میں پیش کردہ اس گانے کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب پشاور زلمی کے علاوہ پی ایس ایل کی کسی دوسری فرنچائز نے اب تک اپنا گانا ریلیز نہیں کیا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔