پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ درج

سیالکوٹ: استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کی پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
پولیس کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز سیالکوٹ میں پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا تھا، پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کے خلاف پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا مقدمہ اے ایس آئی امجد کی مدعیت میں سیالکوٹ کے تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار این اے 70 سیالکوٹ میں گورنمنٹ ہائی اسکول گنہ کلاں میں الیکشن ڈیوٹی پر تھا، فردوس عاشق اعوان نے بدتمیزی کی اور اہلکار کو تھپڑ بھی مارے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔