عام انتخابات: کابینہ سے سول آرمڈ فورسز تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد: عام انتخابات میں نگراں وفاقی کابینہ نے سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق سول آرمڈ فورسز حساس حلقوں میں بطور کوئیک رسپانس فورس ڈیوٹی سرانجام دے گی۔
دھیان رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے عام انتخابات میں سیکیورٹی فراہمی کے لیے پاک فوج کی خدمات کے حوالے سے سمری کابینہ کو بھجوائی تھی۔
نگراں کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی ہے، اس کے تحت 2 لاکھ 77 ہزار پاک فوج کے افسران و اہلکار الیکشن میں تعینات ہوں گے، اس کے ساتھ رینجرز اور ایف سی اہلکار عام انتخابات میں تعینات ہوں گے جو کوئیک رسپانس فورس کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد 8 فروری کو ہونا ہے، جس کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، الیکشن کمیشن نے تمام بلدیاتی محکموں کے فنڈز بھی منجمد کردیے ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔