سابق متحدہ رہنمائوں رضا ہارون اور انیس خان کی پی پی میں شمولیت
کراچی: ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی کے سابق رہنمائوں رضا ہارون اور انیس خان ایڈووکیٹ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
ایم کیوایم کے سابق رہنما انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون لندن سے کراچی آمد پر سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔
آصف علی زرداری نے انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون کو پی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا، اس موقع پر ان رہنماؤں کے درمیان شہرِ قائد کی ترقی، خوش حالی، قیام امن اور مفاہمتی ماحول کے فروغ کے حوالے سے چارٹر آف کراچی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
دھیان رہے کہ رضا ہارون اور انیس خان ایڈووکیٹ نے 2016 میں ایم کیوایم چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، 2018 کے انتخابات کے بعد سے دونوں سیاست میں سرگرم نہیں تھے۔