190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

راولپنڈی: عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے احتساب عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی۔ نیب حکام نے عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دوبارہ 19 دسمبر کو پیش کرنے اور نیب کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا چالان بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔
خیال رہے کہ نیب نے عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار کیا ہے اور حکومت نے ان کے جیل میں ٹرائل کی منظوری دی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔