اسرائیل غزہ پر وحشیانہ حملے کررہا، شہریوں کو نشانہ بنانا گھناؤنا جرم ہے، سعودی ولی عہد

ریاض/ ٹوکیو: شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانا گھنائونا جرم ہے، سعودی ولی عہد اور جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان فلسطین میں فوجی کارروائی کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور کشیدگی کم کرنے کی تمام کوششوں کو بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے کو گھناؤنا جرم سمجھتا ہے، اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ حملے کیے جارہے ہیں، غزہ کے مکینوں کو تحفظ فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے، خطے کے امن اور سلامتی کو لاحق خطرات سے بچانے کے لیے فوجی کارروائیوں کو روکنا ہوگا۔
خیال رہے کہ منگل کی رات غزہ کے الاھلی اسپتال پر اسرائیلی حملے میں 500 سے زائد فلسطینی جب کہ غزہ میں اب تک گیارہ دنوں میں مجموعی طور پر 3 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔