معیشتوں کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے "مختلف منصوبے” پیش

کینیڈا: اونٹیریو کی صوبائی حکومت نے معیشت کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ تین مراحل میں دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے جبکہ کیوبیک کے پریمیئر نے آئندہ ہفتے سے صوبے میں کورونا وائرس کے سبب لگائی جانیوالی پابندیوں میں "نرمی”کا اعلان کردیا۔


اونٹیریو حکومت کی جانب سے جاری فریم ورک "تین مراحل پر مشتمل” ہے ۔ پہلے مرحلے میں صرف منتخب کاروباروں کو کام کی "اجازت” دی جائیگی۔ آئوٹ ڈور سرگرمیوں کو بھی کچھ حد تک بحال کیا جائیگا اور” ایک وقت میں اکٹھے ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ” کیا جائیگا۔ تیسرے مرحلے میں عوامی اجتماعات پر کچھ نرمی کرینگے اور "تمام کاروباروں کو کھول دیا جائیگا”۔ ان تمام مراحل میں2سے4ہفتوں کا وقفہ ہوگا اور اس دوران چیف میڈیکل آفیسر ہیلتھ اونٹاریو "صورتحال کا جائزہ "لیتے رہیں گے۔


پریمر ڈگ فورڈ کا کہنا تھا کہ اس فریم ورک پر عملدرآمد سے متعلق تاریخوں کا اعلان” کورونا وائرس کی صورتحال کو مد نظر” رکھتے ہوئے کیا جائیگا۔


جبکہ کیوبیک کے پریمیئر کا کہنا تھا کہ مئی کے مہینے میں 3طرح کے کاروبار کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں شاپنگ مالز کے علاوہ سٹورز کو کھولا جائیگا۔ کنسٹرکشن اور سول انجینئرنگ کے کاروبار کھولیں گے۔ مینوفیکچرنگ کے کاروبار بھی کھولیں گے۔ چار مئی سے ریٹیل اسٹورز کھولے جائینگے۔

مونٹریال میں ریٹیل سٹورز کو11مئی سے کھولا جائیگا جبکہ کنسٹرکشن سیکٹر کو11مئی سے کھولا جائیگا۔ ابتدائی مرحلے میں ہر کمپنی میں صرف 50ملازمین کو ایک وقت میں کام کی اجازت ہوگی ۔
انکا مزید کہناتھا کہ یہ تمام کاروبار کورونا وائرس کے پھیلائو میں تیزی آنے یا بے قابوہونے کی صورت میں دوبارہ بند کئے جا سکتے ہیں۔


اونٹیریو اور کیوبیئک کی اپنی معیشتوں کو دوبارہ کھولنے کی”مختلف منصوبہ”بندی پر ٹروڈو کاکہنا تھاکہ وفاق کوان پر بھروسہ ہے اور وہ انہیں کوئی "حکم ” نہیں دے گا۔ وفاق صرف "مدد” کرےگا کہ صوبوں اور علاقوں پر سے کس طرح کورونا وائرس کی” پابندیوں کو کم کرنا شروع” کرنا چاہیے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔